Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہبازشریف کا ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کوفون،اسرائیلی حملوں پر اظہارمذمت

وزیراعظم شہبازشریف اورایرانی صدرمسعود پیزشکیان میں ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کی بلا اشتعال  جارحیت پرایران کےساتھ کھڑاہے۔ ان کاکہناتھاکہ  پاکستان  حکومت ایران اوربرادر عوام کےساتھ  کھڑا ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ اسرائیلی حملےخودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حملےیواین چارٹر،عالمی قوانین کی خلاف ورزی  ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ایران کویواین  آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ وزیراعظم کاقیمتی جانوں کےضیاع پرصدرمسعودپیزشکیان سےدلی تعزیت کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے سلامتی کونسل  اجلاس میں ایران کیلئےپاکستان کی حمایت کاذکرکیا۔ انہوں نے اسرائیلی اشتعال انگیزی کوعلاقائی،عالمی امن  کیلئےسنگین خطرہ قرار دیا۔

شہبازشریف نے اسرائیل کی  بہادر فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ  نسل کشی کی کارروائیوں کی مذمت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پرفوری اقدامات  پرزوردئیا۔

 دریں اثنا ایرانی صدرپیزشکیان نے مشکل وقت میں  پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ حمایت پاکستان،ایران کےقریبی اوربرادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

مزید براں ایرانی صدرنے وزیراعظم کوبحران پر ایران کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ان کا کہناتھاکہ عالمی برادری،اسلامی ممالک خطرات کامقابلہ کرنےکیلئےملکرکام کریں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم اور ایرانی صدرنےنے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں