Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مغرب نے اسرائیلی خاتون کی آہ و بکا سن لی مگر غزہ کے بلکتے بچے دکھائی نہ دیے

مغرب نے اسرائیلی خاتون کی آہ و بکا سن لی مگرغزہ کے بلکتے بچے دکھائی نہ دیے۔ یہ مجموعی رویہ انسانی المیے سے کم نہیں ہے ۔

غزہ کو ملیا میٹ کردینے والے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک خاتون کوروتے پیٹتے دیکھاگیا۔ اس خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں خاتون کو روتے دیکھا جاسکتاہے۔ جس میں وہ ایرانی حملوں میں تباہی کی داستان بیان کررہی تھی۔

خاتون کا کہناتھاکہ اس نے حال ہی میں اپنا گھر خریدا تھا جو اب ایرانی میزائلوں کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی خاتون کی یہ چیخ و پکار مغربی میڈیا نے خوب نشر کی ۔

گوکہ گھر بلاآخر گھر ہوتاہے اس کی تباہی ایک دلخراش واقعہ ہی ہوتاہے چاہے وہ کسی کا بھی ہو۔

مگر اسرائیل نے غزہ کو ملیا میٹ کردیا ، ہزاروں گھرملبے کا ڈھیر بن چکے۔ روتے بلکتے بچے ، سسکتی خواتین اور چیخ و پکار مغربی میڈیا کو کبھی نظرنہیں آئی۔

تل ابیب میں ایک خاتون کا گھر ملیا میٹ ہوگیا تو اس کی آہ و بکا مغربی میڈیا پرمتواترچلائی جاتی رہی ۔

مغرب نے اسرائیلی خاتون کی آہ و بکا سن لی مگرغزہ کے بلکتے بچے دکھائی نہ دیے۔

جنگ کسی کے حق میں نہیں ہوتی ، مگر جنگ اگر مسلط ہوجائے تو دفاع کا حق ہر کسی کو حاصل ہے۔

ایران کی جانب سے تل ابیب پر میزائل باری دراصل اسرائیلی رعونیت اور تکبر کا ردعمل تھا۔

مزید براں یہ کہ دفاعی طاقت کے لحاظ سے بھی اسرائیل کا ایران سے موازنہ ممکن نہیں ۔

ہزاروں گھروں کو مسمار کرنے والے اسرائیل میں ایک خاتون کا گھر ملیامیٹ ہونے پر پورا مغرب تلملا اٹھا ۔

واضح رہے کہ آج بھی اسرائیل نے تہران میں عام شہری آبادیوں اور گھروں کو نشانہ بنایاہے۔ جس میں 20 بچوں سمیت 65 ایرانی شہید ،درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں