سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدرمسعود پزشکیان کو فون کرکے ایران اسرائیل کشیدگی میں ایران کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد نے ایرانی صدرسے تنازعات کے حل کے لیے طاقت کااستعمال نہ کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے، سعودی عرب کا اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، ہمیں اعتماد ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اورسلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا جنگ میں شامل ہو۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ امن کاہدف حاصل کرنےکےقریب پہنچنے پر اسرائیل اسے ناکام بناتا رہا، سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پر امن بنائیں گے۔
