اسرائیل ایران میں پاک بھارت سیز فائرجیسا معاہدہ ہوجائے گا،امریکی صدر ٹرمپ کافی پُرامید ہیں۔
ڈونلڈ ترمپ نے کہاہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت پاکستان کے درمیان کرایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ ایران اوراسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد امن ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرجاری بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ بہت ساری ملاقاتیں اور کالز ہو رہی ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ایران اور اسرائیل معاہدہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران میں پاک بھارت سیز فائرجیسا معاہدہ ہوجائے گا ۔
ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے معاہدے میں امریکا کےساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی۔
ان کا کہناتھاکہ 2 بہترین رہنماؤں سے بات کی جو فوری فیصلہ کرسکتے تھے اور سب کچھ رُک گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں بہت کچھ کرتاہوں مگر مجھےکبھی کسی چیز کاکریڈٹ نہیں ملتا لیکن کوئی بات نہیں۔
ٹرمپ نے سربیا اور کوسووو اورمصر اور ایتھوپیا کے درمیان معاہدے کروانے کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ’مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بناؤ‘۔




















