Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے جنگی قوانین کی دھجیاں اڑادیں،فسطائیت میں اسپتال پرحملہ کردیا، فوٹیج آگئی

اسرائیل نے جنگی قوانین کی دھجیاں اڑادیں،فسطائیت میں اسپتال پرحملہ کردیا۔ اسپتال کے اندورنی مناظر کی فوٹیج بھی سامنے  آگئی ہے۔

اسرائیل نے جنگی جنون میں عالمی قوانین بھی بالائے طاق رکھ دیے۔ کرمانشاہ میں اسپتال پر حملہ کردیا۔

صیہونی حملے کا نشانہ بننے والے اسپتال کا نام فرابی اسپتال کرامنشاہ بتایاگیاہے۔ اس حملے کے بعد اسسپتال کے اندورنی مناظر کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

فی الحال ایرانی حکام کی جانب سے کسی جانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے ۔

اسپتال کے اندرنی مناظر کی ویڈیو میں اسپتال کے سامان کو اور طبی آلات کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی حکام نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاہے ۔

واضح رہے کہ عالمی جنگی قوانین کے مطابق طبی مراکز،امدادی ٹیموں ،عبادتگاہوں اورآبادیوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا۔

تاہم اسرائیل نے جنگی قوانین کی دھجیاں اڑادیں،فسطائیت میں اسپتال پرحملہ کردیا۔ فوری طور پر نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ خبریں