Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی یورپ میں متوازی لینڈنگ: مشتبہ آپریشن کی تیاری؟

امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی ایک ساتھ اڑان کے بعد یورپ کے مختلف ایئربیسز پر لینڈنگ نے دنیا کو شکوک و شبہات میں مبتلا کر دیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، امریکی فضائیہ کے تقریباً 30 طیارے، جن میں زیادہ تر KC-46A Pegasus اور KC-135 Stratotanker شامل ہیں، رات گئے امریکا سے روانہ ہو کر یورپ کی مختلف فضائی اڈوں پر اترے ہیں۔

ان طیاروں کی متوازی لینڈنگ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ کسی بڑے آپریشن کی تیاری ہو سکتی ہے۔

امریکہ فضائیہ کے 2 طیاروں نے اٹلی کی ایویانو ایئر بیس، 2 طیاروں نے اسپین کی مورون ایئر بیس اور 2 طیاروں نے جرمنی کی کائزر سلاٹرن ایئر بیس پر لینڈنگ کی ہے۔

 مزید پڑھیں: بحیرہ اسود میں امریکی فضائیہ کا ڈرون مار گرایا، روس

اس کے علاوہ امریکی فضائی کے 2 طیاروں نے جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پر بھی لینڈنگ کی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکی فضائیہ کی یورپ بھر میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

طیاروں کی متوازی لینڈنگ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کی گئی ہے۔

امریکی فضائیہ کے ان طیاروں کی یورپ میں موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کسی ممکنہ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

اگرچہ ان طیاروں کی آخری منزل اور مقصد کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں ہیں، لیکن ان کی متوازی لینڈنگ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکی فضائیہ کسی بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں