Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حملے جاری رکھے تو خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے،اسرائیلی وزیردفاع

حملے جاری رکھے تو خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ یہ دھمکی اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی سپریم لیڈر کو دی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیاہے کہ اگر ایران نے حملے بند نہ کیے اعلیٰ ایرانی قیادت کوانجام تک پہنچادیں گے۔

اسرائیل کاٹز نے  آیت اللہ خامنہ ای کو سنگین نتائج کے لئے تیار رہنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی حملے بند نہ ہوئے تو انہیں صدام حسین جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر تباہ کن حملے کیے تھے۔

اسرائیل جنگ میں پہنچے والے نقصانات کے جواب میں اب گیڈربھبکیوں پر اترآیاہے ۔ گزشتہ شب اور صبح حملوں میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات  کوبھاری نقصان پہنچا۔ موساد ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اب  دھمکی دی  کہ حملے جاری رکھے تو خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

متعلقہ خبریں