جی 7 اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں ہوگئی۔ جی 7 اجلاس نے بھارت کوسفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا۔
کینیڈا میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم مودی غیر حاضررہے۔عالمی میڈیا نے بھی جی 7 اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم منظر سے غائب کردیا۔
جی 7 اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا۔ جی 7 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی ہے۔
اس سے قبل مودی کی کوششوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی۔مودی کا بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازے اٹھنے لگی۔
آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی پہنچے ہی تھے کہ ٹرمپ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہو گئے یہ محض اتفاق نہیں لگتا۔
ٹرمپ کی جانب سے ملاقات سے انکار پر مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس ہوچکا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے پاک-بھارت جنگ بندی فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے سخت رد عمل دیاتھا۔
ٹرمپ کی عدم دلچسپی اور ملاقات سے انکارنے عالمی سطح پر مودی کی سیاسی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔
خلاصہ یہ کہ جی 7 اجلاس میں بھارت کی سفارتی تنہائی عیاں ہوگئی۔
Is it the sound of victory or a total mess?
Where is Modi ji in the G7 Summit video?
There are 9 people in this video. If anyone spots Shri Narendra Modi, please let me know!#G7Summit2025#G7Summit#G7Kananaskis2025 pic.twitter.com/taMZHI4VR0— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) June 17, 2025




















