Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ایران سرحد کی بندش کے حوالے سے منظم پروپیگنڈہ بے نقاب

پاک ایران سرحد کی بندش کے حوالے سے منظم پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکائونٹس بے بنیاد خبریں پھیلانے میں مصرف ہیں ۔

اسرائیل ایران جنگ کے باوجود پاک ایران سرحدبند نہیں ہوئی۔ بعض عناصر نے منظم منصوبہ بندی کےتحت اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیادپروپیگنڈا شروع کررکھاہے۔

پاکستان مخالف افغان اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس حوالے سے خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

جان بوجھ کرغلط خبریں پھیلانے کامقصد انتشارپیدا کرنا اورخطے میں پاکستانی سفارتی پوزیشن کونقصان پہنچاناہے۔

پاک ایران سرحدبند کرنے کے جھوٹے دعوے مربوط مہم کا حصہ ہیں۔ سرحد پر معمول کی نقل و حرکت جاری ہے۔

ایران میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سامان کی نقل و حرکت میں کمی آئی۔

کشیدہ حالات کے سبب پاکستانی زائرن کی نقل حرکت نہیں ہورہی ، تجارت معمول کے مطابق جاری

اسی طرح کشیدہ حالات کی وجہ سے پاکستانی زائرین کی نقل و حرکت نہیں ہورہی۔

تاہم ایران سے زائرین اور دیگرکی پاکستان آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

علاوہ ازیں سرحد پر کوئی غیر معمولی سرگرمی نہیں۔

پاکستان معاملے کے پرامن پرعزم ہے۔ فیصلے سیکیورٹی کے جائزوں پر مبنی ہوتے ہیں۔اہم  فیصلے  غیرملکی دباؤ یا فرقہ وارانہ بیانیے پرنہیں ہوتے۔

منفی خبروں اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی تصدیق ضروری ہے۔ جھوٹ کوبلا تصدیق آگے بڑھانا ملک دشمنی یئ بی نہیں بلکہ علاقائی استحکام میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ اب پاک ایران سرحد کی بندش کے حوالے سے منظم پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔ دراصل بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکائونٹس بے بنیاد خبریں پھیلانے میں مصرف ہیں ۔

متعلقہ خبریں