Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردیدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردیدیا۔  ان کا کہناتھاکہ کوئی عالمی قانون اسرائیل پر لاگو نہیں ہوتا۔

ان کا کہناتھاکہ جب تک ایسی سرکش ریاست رہے گی خطے میں امن نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی پشت پناہی  کرنے والے ممالک کوسوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل حامی ممالک کو سوچنا چاہیے کہ وہ پوری دنیا کواندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ایک ایسی آگ کومسلسل بھڑکایاجارہاہے جودنیا کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ آگ مشرق وسطیٰ،ہمارے خطے بلکہ پوری دنیاکولپیٹ میں لے لےگی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ یورپ میں بھی اسرائیل سے متعلق نکتہ نظر بدل رہاہے ۔ ان کا کہناتھاکہ یہ ایک حوصلہ افزا تبدیلی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردیدیا۔انہوں نے اس سرکش ریاست کا راستہ روکنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version