Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تہران میں ایئر بیس پر حملہ، پہاڑوں کے عقب سے بھی سفید دھواں اٹھنے لگا،نئی ویڈیوز آگئیں

تہران میں ایئر بیس پر حملہ، پہاڑوں کے عقب سے بھی سفید دھواں اٹھنے لگا، ویڈیوزسامنے آگئیں۔ اسرائیل نے اب تک تازہ حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم ایرانی ذرائع تصدیق کررہے ہیں کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں ایئر بیس اور شہر کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایاگیاہے۔

بدھ کی شام تہران کے قریب پہاڑوں کے عقب سے سفید دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جارہے ہیں۔  اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں سفید دھواں دیکھا جاسکتاہے۔

ساتھ تہران کے مخلتف علاقوں سے بھی دھواں اٹھتا دیکھا گیاہے ۔ اسرائیل اور ایران جنگ شدت اختیارکرگئی ہے۔ شہریوں کی اکثریت شہر کے اندر اٹھتے والوں دھویں کوممکمہ اسرائیلی حملہ قراردے رہےہیں۔

تاہم تہران میں ایئر بیس پر حملہ، پہاڑوں کے عقب سے بھی سفید دھواں اٹھنے لگا۔اس سیفد دھواں بادلوں کی طرح اٹھ رہاہے ۔ تاحال ایرانی حکام نے اس حوالے سے باضابطہ  تفصیلات  جاری نہیں  کی ۔

اسرائیل کی جانب سے بھی اب تک تہران پر نئے حملے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں