Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صیہونی ریاست غزہ کے بعد ایران میں بھی سول اداروں اور آبادیوں پر حملوں میں مصروف

 

صیہونی ریاست اسرائیل غزہ کے بعد ایران میں بھی سول اداروں اور آبادیوں کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آرہی۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دوران جنگ سول اداروں اور عوامی املاک کو تحفظ حاصل ہے اور ایسے حملوں کو جنگی جرائم تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باجود صیہونی ریاست کھلم کھلا تمام عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

 

15 جون کو تہران میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے ایک شہری کو طبی امدا کے لیے لے جایا جارہا ہے۔

Tehran

ہلال احمر سوسائٹی ایران کی جانب سے تہران پر 13 جون کو ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد جاری کی گئی، فوٹو جس میں شہری آبادی کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Tehran

13 جون کو شہری آبادی پر اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارت اور گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

 

Tehran

13 جون کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے، ہلال احمر ایران کے کارکنان اور ریسکیو ورکرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

TV station Tehran

16 جون کو اسرائیل نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا، جس کے بعد ٹی وی چینل کی عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

tehran TV

19 جون کو اسرائیل نے سرکاری نیوز چینل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں نیوز چینل کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی اور متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نیوز چینل کی عمارت میں بکھری ہوئی تباہی کا ایک منظر

 

 

متعلقہ خبریں