Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران پر حملہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی بنیاد ہے، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس نے ایران پر حملے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی بنیاد قرار دے دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں امریکی خاتون رکن کانگریس  الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر بمباری کا تباہ کن فیصلہ آئین اور کانگریس کے جنگی اختیارات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، جوہری مواد محفوظ، تابکاری کا خطرہ نہیں، ایران، نیتن کی ٹرمپ کو مبارکباد، ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو وارننگ، عالمی رہنماؤں کی مذمت

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ نے جذبات میں آ کر ایک ایسی جنگ کا خطرہ مول لیا ہے جو ہمیں نسلوں تک الجھاسکتی ہے۔

الیگزینڈریا کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر اور واضح طور پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی بنیاد ہے۔

متعلقہ خبریں