Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا پہلی بار تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائلوں کا استعمال، خصوصیات جانیئے

امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کے جواب کے طور پر ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں کی بارش کردی، ایران کی جانب سے پہلی بار اسرائیل کے خلاف تھرڈجنریشن خیبرشکن میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔

یہ انتہائی مہلک ایرانی میزائل ہیں، جو فضاؤں میں اور ہدف تک پہنچنے میں چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فتح خیبر کی یاد میں اسرائیل تک مار کرنے والے نئے میزائل کی نقاب کشائی

پاسداران انقلاب  نے اینٹی میزائل شکن نظام کو چکمہ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملے میں میزائل پہلے گرے، سائرن بعد میں بجے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل پر صبح کی روشنی میں اسرائیل پر 40 خیبر شکن میزائل داغے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500کلو گرام وزنی اورساڑھے10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر، وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر حملے میں کون سے میزائل استعمال کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں کم از کم 86 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ2 عمارتیں مکمل تباہ ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب اور حیفا سمیت متعدد اسرائیلی علاقوں میں عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں 20 سے 40 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ اسرائیل کے 400 سے زائد شہروں، قصبوں اور علاقوں میں جنگی سائرن بجائے گئے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

متعلقہ خبریں