Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے ایرانی فضائیہ کے تباہ کئے گئے جنگی طیاروں کی ویڈیو جاری کردی

اسرائیل کی جانب سے ایرانی فضائیہ کے تباہ کئے گئے جنگی طیاروں کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں بمباری کرکے ایرانی فضائیہ کے مزید امریکی ساختہ 3 ایف 14 ٹام کیٹ طیاروں کو تباہ کردیا ہے، جبکہ اس سے قبل اسرائیل ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ  کرچکا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق  50 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے وسطی ایران میں بمباری کی ہے، جس میں ایرانی فضائیہ کے مزید 3 ایف 14 طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ ترین کارروائی میں طیاروں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے  تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ  کیے تھے۔

ایف 14 دو انجنوں اور دو نشستوں والا لڑاکا طیارہ ہے، ان طیاروں نے 1970 میں پہلی بار اڑان بھری تھی اور 1974 میں امریکی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ امریکا نے 1976 میں ایف 14 طیارے ایران کو دیے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version