Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دلیری کی نئی تاریخ رقم، حماس جنگجو نے تن تنہا اسرائیلی بکتر بند اڑا ڈالی، ویڈیو جاری

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام بریگیڈ کے جنگجو نے تن تنہا اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی میں بم پھینک کر گاڑی کو اڑا ڈالا، جس کے نتیجے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک مقام کی نشاندہی کی جہاں اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، 24گھنٹوں میں مزید81 فلسطینی شہید

بعد ازاں ایک مزاحمت کار اسرائیلی بکتربند گاڑی کی جانب بڑھا جس کا اوپری دروازہ کھلا ہوا تھا، مزاحمت کار نے بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر بم بکتر بند گاڑی کے اندر پھینکا جس کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے کی آواز سنائی دی۔

القسام بریگیڈز کے مطابق اس حملے میں بکتر بند گاڑی کے اندر موجود 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں کا تعلق انجینئرنگ بٹالین سے تھا اور ان کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔

متعلقہ خبریں