Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکام ،بھارتی اخبار’’دی پرنٹ ‘‘ کا اعتراف

کرپٹو سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح  ناکام ہوگیا۔

دی پرنٹ کے مطابق بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد، اور کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے دوران بھارت میں سخت ٹیکس سے کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی۔

بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹوپالیسی عالمی  میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ 30 فیصدکرپٹو ٹیکس سے بھارت میں 97 فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم ہوگئی، نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے۔ جبکہ پاکستان نے  2000 میگاواٹ مائننگ اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام  کا  اہم اعلان کیا ہے۔

دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے امریکہ کے بعد ’’بٹ کوائن ریزرو‘‘ قائم کر کے ڈیجیٹل دنیا میں بھارت پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے بھارت کی کرپٹو حکمت عملی کی  ناکامیوں کو موثر  سفارتی پالیسی کے طور پر استعمال کیا، جبکہ ناکام کرپٹو پالیسی کے باعث بھارت کو60 بلین  روپے ٹیکس  کا نقصان اٹھانا پڑا، کرپٹو پر سخت پابندیوں کے باعث بھارتی اسٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہیں۔

دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ معروف امریکی  ماہر بٹ کوائن ’’مائیکل سیلر‘‘نے  بھی پاکستان کی موثر  حکمت عملی کی کھل کر تائید کرتے ہوئے بٹ کوائن ریزرو بنانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔کرپٹو حکمت عملی کو مزید موثر  بنانے کے لیے  بائننس کے شریک بانی ’’چانگ پینگ ژاؤ ‘‘پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

اخبار کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بلال بن ثاقب کی واشنگٹن میں سینیٹرز سے ملاقاتیں کر کے بھارت کو عالمی مکالمے سے باہر کر دیا ہے۔

 

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بھارتی ناکام کرپٹو پالیسی کے مقابلے میں کامیاب فریم ورک دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب کرپٹو حکمت عملی اب سفارتی، معاشی اور تکنیکی محاذ پر جیت کی علامت بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں