امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے مکانات، سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے ہیں، مختلف حادثات میں15 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک ہوئے، دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ میں شدید برفباری اور سیلاب سے 49 افراد ہلاک، مکانات تباہ
متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کوریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں نہ جائے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ پر کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ ہوگئی، گورنر نے صدر ٹرمپ سے وفاقی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا۔
