Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں پریس سینسرشپ پر ایکس کی گہری تشویش، حکومتی دباؤ کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے بھارت میں جاری پریس سینسرشپ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت بھارتی حکومت نے 2300 سے زائد اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان میں رائٹرز نیوز ایجنسی کے دو اہم اکاؤنٹس بھی شامل تھے، جنہیں بھارت میں معطل کر دیا گیا تھا، جسے ایک دن بعد بحال کر دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ دیگر کئی بلاک کیے گئے اکاؤنٹس بھی بحال کیے گئے، حالانکہ نئی دہلی نے ان اکاؤنٹس کے بلاک ہونے میں کسی بھی حکومتی مداخلت کو مسترد کیا۔

ایکس  نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی حکومت نے 3 جولائی کو اسے 2,355 اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایک گھنٹے کے اندر اس پر عمل درآمد کرنا تھا۔ ایکس کا کہنا ہے کہ اگر اس حکم پر عمل نہ کیا جاتا تو اسے مجرمانہ مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور ان اکاؤنٹس کو مزید اطلاع تک بلاک رکھنے کا حکم دیا، تاہم اس کارروائی کے لئے کوئی واضح وجہ فراہم نہیں کی گئی۔

بھارتی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 3 جولائی کو کوئی نیا بلاکنگ آرڈر جاری نہیں کیا اور کسی بھی عالمی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،

متعلقہ خبریں