Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان : 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق

یکم جنوری سے 30 جون تک بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 30 جون تک صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 257 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی عالمی مسئلہ؛ بھارت خطے کے امن کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے، بلاول بھٹو

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 30 جون تک بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سوراب کاکنٹرول !بھارتی میڈیابلوچستان دہشتگردی پر پھر جھوٹی خبریں چلاتارہا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق جبکہ 238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال غیر مقامی افراد پر 14 حملے ہوئے جن میں 52 افراد جان سے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے، بم، دستی بم،آئی ای ڈی، بارودی سرنگ دھماکوں اور راکٹ فائر کے مجموعی طور پر 81 واقعات رونما ہوئے جن میں 26افرادجاں بحق اور 112 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ریاستی دہشتگردی: پاکستان کے پاس ناقابل تردید شواہد

گزشتہ 6 ماہ کے دوران عام شہریوں پر حملے کے 39 واقعات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے، اسی عرصے کے دوران ٹرین پر دو حملوں میں 29 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ پولیو ورکز پر ہونے والے ایک حملے میں ایک ورکر جان سے گیا جبکہ موبائل فون ٹاورز  پر حملے کے 9  واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version