Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت جنگ کے تناظر میں فرانسیسی صدر کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان

فرانسیسی صدر نے پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی قرار دیتے ہوئے فرانس کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمانوئل میکرون نے  مئی میں ہونےوالی  پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں سے ایک قرار دیا، اور فرانس کے دفاعی اخراجات بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر کو اہلیہ کا تھپڑ، ٹرمپ نے میکرون کو طنزیہ مشورہ دے ڈالا

صدر میکرون نے طے شدہ 2030 کے منصوبے سے 3 سال قبل ہی 2027 تک دفاعی اخراجات دُگنے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو 2027 تک بڑھا کر 64 ارب یورو کر دیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر نے عالمی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر میکرون نے عالمی منظرنامے میں پاکستان بھارت جنگ کا بھی ذکر کیا اور پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کیا۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر نے نریندر مودی کو مصافحے کے دوران نظر انداز کر دیا

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ہم نے ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپیں جن میں حالیہ دہائیوں کی شاید سب سے شدید فضائی لڑائی شامل ہے، یوکرین جنگ سمیت بڑے تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا۔

صدر میکرون نے کہا کہ لہٰذا اس دنیا میں آزاد رہنے کے لیے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے قوم کو مضبوط ہونا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں