نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین ویڈیو میں اسرائیلی فورسز کو امداد کے انتظار میں کھڑے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو امریکا اسرائیل کے زیر انتظام غزہ ہیومینیٹیرین فاونڈیشن (GHF) کے امدادی مراکز کی ہے جہاں امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی کنٹریکٹرز اور اسرائیلی فوجی بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلارہے ہیں جب کہ امداد کےلیے جمع کچھ فلسطینی زمین پر لیٹے خود کو گولیوں سے بچانے کی کوشش کررہےہیں۔
A tragic scene: The Israeli army shooting live ammunition at hungry Palestinians who were trying to get humanitarian aid from the so called “ Gaza humanitarian foundation center”. pic.twitter.com/lW7D1mWteI
— Mustafa Barghouti @Mustafa_Barghouti (@MustafaBarghou1) July 14, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ ان پر اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 58 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اورتقریباً ایک لاکھ 40 ہزار زخمی ہیں۔




















