تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو202 رنز سے ہرا کرسیریزنام کرلی۔ 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بری طرح لرکھڑا گئی ۔ پوری ٹیم صرف 92 رنز پرمیدان بدر ہوگئی۔
کوئی بھی کھلاڑی کیریبین بولرز کے سامنےٹک نہ سکا۔ محمد رضوان صفر پرآئوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کی اننگ 9 رنز تک محدود رہی ۔
سلمان آغا 30 ،حسن نواز 13،حسین طلعت ایک رنز بناسکے۔ محمد نواز 23 رنز بنا کر نائٹ آئوٹ رہے ۔
قبل ازیں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے شاندارسنچری اسکور کی ۔انہوں نے 94 گیندوں پر 5 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 120 رنز کی اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ 5 رنز بنا سکے۔ ایون لیوس نے 37، کیسی کارٹی 17، شیرفین ردرفورڈ 15، روسٹن چیز 36 اور جسٹن گریوز نے 43 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمداورنسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ صائم ایوب اور محمد نوازنے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ذریعے کامیابی حاصل کی تھی۔
جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔
تاریخی طور پر پاکستان کا پلڑا ویسٹ انڈیز کے خلاف بھاری رہا ہے۔ گزشتہ 31 برسوں میں گرین شرٹس نے کیریبیئن ٹیم کے خلاف 10 ون ڈے سیریز جیتی ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ 1991-92 میں کوئی ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی، اور تب سے مسلسل ناکام رہا ہے۔
