Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد: نیوی ڈے کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے، جو بحری محاذ پر اس کی پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور شجاعت کی عکاسی کرتی ہے۔

جاری کردہ ویڈیو میں پاک بحریہ کی معرکہ حق میں شرکت، دشمن پر ہمہ جہت نگرانی اور دفاعی حکمتِ عملی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 ویڈیو اس امر کی مظہر ہے کہ پاک بحریہ نے ہر محاذ پر مستعدی، دانش مندی اور جرات کے ساتھ قوم کے بحری حدود کا دفاع کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ویڈیو نہ صرف آہنی عزم، بلند حوصلوں اور وطن سے وفاداری کا عکس پیش کرتی ہے بلکہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نیوی کے جانبازوں کی جرات مندانہ میراث کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کے جذبہ ایمانی، عزم، اور سمندری سرحدوں کی حفاظت کے عہد کی کہانی بیان کرتی ہے، جو دشمن کے مذموم عزائم کو ہمیشہ ناکام بناتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version