Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی

دبئی : افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش سے میچ ہارنے کے بعد حواس باختہ ہوگئی، اور ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مصداق پاکستانی امپائر سے بدتمیزی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں میچ ہارنے کے بعد ان کو پاکستانی امپائر فیصل آفریدی کے ساتھ ناشائستہ انداز میں الجھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کی جانب سے افغان کرکٹر کی ٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف عمران صدیقی نے واقعے کی ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کپتان راشد خان نے میچ ہارنے کے غصے میں پاکستانی امپائر فیصل آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔

ایکس صارف بابر نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ ’راشد خان نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کی ہے یا امپائر کے ساتھ؟ اگر ان کا امپائر کے ساتھ یہ رویہ ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔‘

ایک اور صارف نبراز رمضان نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگ افغانستان سے نفرت کرتے ہیں، اس ویڈیو میں کپتان راشد خان پاکستانی امپائر فیصل آفریدی سے بدتمیزی کر رہے ہیں، اب یہ آئی سی سی پر ہے کہ وہ کارروائی کرے۔

صحرا نورد نے لکھا کہ ان افغانی باندروں کی اکڑ دیکھیں، رسی جل گئی پر بل نہ گیا، ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، کھیل خود نہیں پائے اور غصہ پاکستانی ایمپائر فیصل افریدی پر اور میچ ہارنے کے بعد بھی افغانی پلیر اکڑ ایسی دکھا رہا ہے جیسے ٹورنامنٹ جیتا ھو۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version