Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید

راولپنڈی:  پاک فوج نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔مارے جانے والوں میں چار خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 24 اور 25 اکتوبر کو کرم اور شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی سرحد کے پار دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنایا۔

پیشہ ورانہ مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے دوران خوارج کے گروہوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، اسپن وام میں 15 جبکہ ضلع کرم میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

راولپنڈی:  پاک فوج نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔مارے جانے والوں میں چار خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 24 اور 25 اکتوبر کو کرم اور شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی سرحد کے پار دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنایا۔

پیشہ ورانہ مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے دوران خوارج کے گروہوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، اسپن وام میں 15 جبکہ ضلع کرم میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جب کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version