Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی

انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویر کی ویڈیو پوسٹ میں  فلسطینی قیدیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر الٹا لیٹادکھایاگیاہے

فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی۔ صیہونی وزیر بین گویر اپنی ہٹ دھرمی کو بہادی اور گیڈر بھپکیوں سے تعبیر کرنے لگا۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ۔  جس میں  فلسطینی قیدیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر الٹا لٹایا گیا دکھایاگیاہے۔

اس ویڈیو میں بین گویر کو کہتے دیکھا جا سکتاہے کہ ہم فلسطینی قیدیوں  کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ان دہشتگردوں کے ساتھ  کچھ اور کرنا چاہیے، یہ دہشت گرد قابل معافی نہیں انہیں کے لیے صرف سزائے موت ہے۔

متعلقہ خبریں