Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار

اگلے ہفتے کے آخر تک 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس سے 4,000 پروازوں پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی شٹ ڈاؤن کے سبب ایئر لائنز کو پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے نتیجے میں آج ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 بڑے ایئرپورٹس پر داخلی پروازوں پر اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ حکام ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی طور پر داخلی پروازوں میں 4 فیصد کی کمی کی جائے گی، جو اگلے ہفتے کے آخر تک 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس سے 4,000 پروازوں پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

ایئرپورٹس کے کنٹرول ٹاورز ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جو حکومت کی طرف سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث بیماری کی چھٹی یا دوسری نوکریاں کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی امریکی ایئر لائنز نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ منسوخ شدہ پروازوں پر انہیں مکمل رقم کی واپسی کی جائے گی، جن میں یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ایئر لائنز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں