Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

 ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا کہ امریکا جی 20 سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا اور امریکی حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا کہ امریکا جی 20 سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا اور امریکی حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ عالمی امور پر امریکا کے مؤقف اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس 22 نومبر سے 23 نومبر تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے بڑے اقتصادی ممالک کے رہنما عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ خبریں