Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش

مسجد میں وسیع صحن اور خوبصورت ہال قائم ہے ۔ سپن اس مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں

پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ،  فرنٹیئر کور پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے  سپن میں 2021 میں شاندار مسجد تعمیر کی گئی۔

اس مسجد میں 5 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے ۔ مسجد وسیع صحن اور خوبصورت ہال قائم کیاگیاہے ۔ سپن اس مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے ۔ اس پر سیکیورٹی فورسز سے اظہار تشکر بھی کیا گیاہے۔

پاک فوج نے سابقہ فاٹا کے دیگر علاقوں میں  متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی ہے۔

باجوڑ میں دہشتگردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی ایف سی کے پی (نارتھ) نے مکمل کی۔

یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی کی گئی۔

شمالی و جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے بھی مکمل ہو چکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version