امریکی سفارتکار اینڈی ہیلس نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔
امریکی سفارتکار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف مواقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر، صدر ٹرمپ کے پسندیدہ ’’فیلڈ مارشل‘‘ کیسے بنے؟ الجزیرہ کی رپورٹ
اینڈی ہیلس نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
