Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی پر مبنی اسلام آباد اکارڈ فریقین کو موصول، برطانوی میڈیا

اس فریم ورک کے تحت ابتدائی طور پر 45 روزہ جنگ بندی زیر غور ہے

عالمی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جہاں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ایک جامع امن منصوبہ ایران، امریکا اور اسرائیل تک پہنچ چکا ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبہ جسے غیر رسمی طور پر اسلام آباد اکارڈ کا نام دیا جا رہا ہے، دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک مستقل اور دیرپا امن معاہدہ طے کرنے کی تجویز شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس فریم ورک کے تحت ابتدائی طور پر 45 روزہ جنگ بندی زیر غور ہے جس کے دوران فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات جاری رہیں گے۔ اس دوران اہم تجویز آبنائے ہرمز کو بحال کرنے کی بھی دی گئی ہے تاکہ عالمی تیل سپلائی متاثر نہ ہو۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس ممکنہ معاہدے میں ایک کلیدی سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے واحد رابطہ چینل کے طور پر سامنے آیا ہے جو فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ان خبروں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید البتہ انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکی جریدے نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران مستقل معاہدے کی راہ ہموار کی جائے گی، جس کے بعد دوسرے مرحلے میں حتمی ڈیل طے پانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version