چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی وجہ سے لاہور سمارٹ سٹی بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں مینیجنگ ڈائریکٹرراو سردارعلی خان اور چیف آپر یٹنگ آ فیسر محمد کامران خان نے چینی سفیر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی راو سردارعلی خان اور سی اواو محمد کامران خان نے چینی سفیر کواتھارٹی کے بارے بریفنگ دی اس کے ساتھ ہی اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، پکار15 اور میڈیا سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔
قونصلیٹ جنرل لاہورسمیت چائنیز کمپنی ہواوئے کے افسران نے بھی وفد میں شرکت کی جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور چینی سفیرکے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ
بھی کیا گیا ۔
نونگ رونگ چائنہ کی طرز پربنے لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کو دیکھ کر اطمنان کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ پنجاب کے دوسرے AI شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ لگانے میں تعاون فراہم کرینگے ۔

















