Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 25 جنوری کو ہوگی

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاہم پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کےفیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔

جاری کئے جانے والے شیڈول کے مطابق سینیٹ سے خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی جس کے لئے کاغذات نامزدگی 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ حتمی امیدواروں کی فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائیگی جبکہ پولنگ سندھ اسمبلی کے ہال میں ہوگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا۔

فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔

سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ میں نے بطور سینیٹر اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا ہے۔ سینیٹ سیٹ عمران خان کی امانت تھی، اخلاقی طورپر اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں استعفی دے کر فرض پورا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثار کھوڑو فارغ

فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان سمیت تمام ساتھی سینیٹرز کا شکرگزار ہوں، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version