سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی، ایم کیو ایم دہائیوں سے سندھ کی عوام پر ظلم کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا، حکمران جھوٹے نعرے لگاتے ہیں اور مکر و فریب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں عوام کی جان مال اور عزت محفوظ ہو، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا غیر محفوظ ہوچکا ہے، کے پی میں اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم الیکشن میں ووٹ لے کر غائب ہونے والوں کو مسترد کر دے۔
یہ بھی پڑھیں؛قوم اب صرف اعلانات نہیں بلکہ عملدرآمد چاہتی ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے ساتھ حکومت نے جو وعدے کیے پورے نہیں ہوئے، حکمرانوں کی لڑائی سے صوبہ کے پی میں ترقی کا پہیہ بھی جام ہوگیا ہے۔
