Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت نے عام آدمی کے حق پرڈاکہ مارا ہے، یاسمین راشد

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کے حق پرڈاکہ مارا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے130کی یوسی 72 کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 72کے گھرگھرجاکر صحت سہولت کارڈ سے متعلقہ آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر یوسی72کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکو گھروں میں سوئی گیس نہ آنے کے باوجودزیادہ بل آنے پر شکایت بھی کی۔

صوبائی وزیر صحت و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو پورا پاکستان وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر معذور افراد کے تحفظ کی لیے قانون بنادیا

 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، ڈور ٹو ڈورمہم کے دوران عمران خان کا پیغام گھرگھرجاکرپہنچا رہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ ڈور ٹو ڈورمہم کے دوران عوام عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں، عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرزپر چلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق عظیم ملک بناناچاہتے ہیں، وفاقی حکومت نے عام آدمی کے حق پرڈاکہ مارا ہے۔

صوبائی وزیر صحت و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستانی قوم کے حقوق پرشب خون مارا ہے،عام انتخابات میں عمران خان دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version