Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضیاء اللہ لانگو

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کے اقدامات کو سراہا۔

 اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ یہ گزشتہ بیس سالوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہونے والا صوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام کو بہت جلد دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے، میر ضیاء اللہ لانگو

انہوں نے کہا کہ افواج اور عوام نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھنا برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version