Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا فیصلہ سامنے آگیا

مریم نواز شریف کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے کے بعد بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے تمام انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا تمام انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کے لئے رانا مشہود احمد اور سیف الملوک کھوکھر سمیت تین نام موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد لاہور کی صدارت کا فیصلہ کریں گی جبکہ سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت کے لئے فیورٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور نوازشریف کی وطن واپسی؟ اہم خبر سامنے آگئی

اس کے علاہ مریم نواز کا خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو فارغ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے دورے بھی کریں گی جبکہ انکا نوازشریف سے پہلے رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا، انہوں نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ‘چیف آرگنائزر’ بھی مقرر کر دیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کو ن لیگ کی چیف آرگنائزر بنانے کی وجہ سامنے آگئی

ن لیگ کی ترجمان نے مزید کہا تھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی، اب مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو “ری آرگنائز” کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version