Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقتدار کے لیے 22 کروڑ لوگوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے، حسان خاور

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے 22 کروڑ لوگوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسام خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو حکومت 9 ماہ میں معاشی پلان نہ دے سکی وہ ملک کو بحران سے کیا خاک نکالے گی، کبھی ڈالر سے کھلواڑ، کبھی بجلی گیس کی قیمت میں اضافہ اور کبھی بازار جلدی بند ہے جبکہ اس طرح اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کو اب عام انتخابات کا اعلان کردینا چاہیئے، حسان خاور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسام خاور نے مزید کہا کہ اقتدار اور کرپشن کے لیے 22 کروڑ لوگوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version