Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی ایشیاء میں امن و ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن و ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے  پیغام میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام گزشتہ ایک سال سے اپنا حق خود ارادیت استعمال نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں آج بھی مسئلہ کشمیر زندہ ہے، قمر زمان قائرہ

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی یاد منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیری عوام کے تئیں اس کی ذمہ داری یاد دلانا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کا احترام کرے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔

یوم حق خود ارادیت

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے اس دن کو منانے کی کال دی گئی ہے۔

اس دن کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے منایا جائے گا جس میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر، پاکستان میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کو یاد دلایا جائے گا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

یہ 1949 میں آج کا دن تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے تحت کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔

یہ قرارداد دیرینہ تنازعہ کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے لیکن بھارت کا مسلسل ہٹ دھرمی اس مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حل کروائے، وزیرخارجہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version