سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے جس کی وجہ سے حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیارہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں ۔
حکومت غلامی کاکرداراداکرنےکےلیےتیارہو گئی فن گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتاپاکستان کی سیاست میں100دن اہم ہیں غریب ایڑیاں رگڑرہاہے77وزراموج میلہ کررہےہیں اپنےڈالرلانےکی بجائےیہ ڈارکولےآئےاسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یاباہرآتےہیں فیصلہ عمران خان کاہوگاالیکشن ہرقیمت پر ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 7, 2023
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں، یہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا لیکن الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے، شیخ رشید
انہوں نے مزید کہا کہ غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور 77 وزراء موج میلہ کررہے ہیں، اپنے ڈالرلانے کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فن گداگری کے ماہر لوگوں نے عمران خان کی جان لینا چاہی تھی لیکن اللہ بہت عظیم ہے اور اب ان کی سازش ہے کہ عمران خان کوزہر دیا جائے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 6, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان ، آج کی مقامی اور بین الاقوامی سیاست عمران خان کے ساتھ ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ الیشکن ہونگے اور ہوکر رہیں گے ۔
شیخ رشید نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ مل کر ہی الیکشن میں حصہ بھی لیں گے اور ان کی جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کی حمایت بھی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، شیخ رشید
