Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک “بھٹو” نام سے خوفزدہ ہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک “بھٹو” نام سے خوفزدہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے شہید بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جرأت کو سلام پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں اور ان کو بھرپور خراج پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں، انہوں نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی اور آخر تک پہاڑ کی طرح ڈٹی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہاپسند بھڑک اٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version