وفاق کے ذمہ خیبر پختونخوا کی واجب الادا رقم 2 سو 33 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے وفاق نے ایک روپیہ نہیں دیا ہے جس کے بعد وفاق کے ذمہ خیبر پختونخوا کی واجب الادا رقم 2 سو 33 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے حق کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اور خط بھیج دیا ہے اور ان کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں، محمود خان
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہوفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبائی حکومت ناکام ہو تاکہ گورنر راج کا راستہ ہموار ہو، امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں، این ایف سی میں طے شدہ حصہ بھی نہیں دیا جا رہا، حکومت نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں ایک پیسہ تک ادا نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا یہ انصاف ہے کہ عوامی حکومت کو گرا کر ملک پر ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا؟ ڈو مور کا وقت ختم ہوگیا اب نو مور اور ایبسلوٹلی ناٹ کا وقت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ماضی میں عوام کا پیسہ چوروں کی جیب میں جاتا تھا اب عوام پر خرچ ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کے آنے سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھیک مانگ کر ملک نہیں چل سکتا، تیمور سلیم جھگڑا
