Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے خطرہ ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ‏آج سے اہم سیاست شروع ہونے جارہی ہے اور آئندہ 100 دن میں حکومت کے کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے تاہم ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں تاہم سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مددمل سکتی ہے ان کی وجہ سے نہیں اور ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس  77 وزراء کی 165 لگثری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لیے پیسے ہیں لیکن  آٹے کے تھیلے کے لیے پیسےنہیں ہیں اور وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کوخوف زدہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلا نہیں دے سکی، آٹے کی قلت اور غریب ایک ایک لقمے کے لیے ترس گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا ، شیخ رشید

متعلقہ خبریں

Exit mobile version