Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل عدالت کے فیصلے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دیں گے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل عدالت کے فیصلے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پر سیمینار تھا اور اس پر عمران خان نے پالسیی سٹیٹمنٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے دو بڑے مسئلے دہشت گردی اور معاشی استحکام ہے اور جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا دونوں مسئلے حل نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ہی واحد ذریعہ ہے جس سے سیاسی استحکام لایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں ہماری عددی اکثریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مظفر گڑھ کے اراکان نے عمران خان کو بتایا ہے کہ نامعلوم کالز آئیں اور آفرز بھی دیں گیں تھیں جبکہ پی ڈی ایم کی طرف سے پانچ ایم پی ایز کو ایک ارب سے زائد کی آفرز بھی ہوئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز نے تمام آفرز کو مسترد کیا جبکہ وہ نہ کالز سے ڈرے ہیں نہ آفرز کو قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایک اور شکست ن لیگ کا مقدر ٹھری، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ نامعلوم کالز اور پی ڈی ایم کی طرف سے افز جی انکوائری ہونی چاہیئے اور ہم کل عدالت کے فیصلے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں، ہم اداروں سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت عمران خان ہی پاکستان کی یکجہتی کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version