اب ملک میں آٹا مہنگا اور گردہ سستا ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان ٹنڈوالہ یار کا شہری گردہ فروخت کرنے گھر سے نکل پڑا۔
شہری نے پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ آٹا مہنگا ہے خرید نہیں سکتا، بچے بھوک سے مررہے ہیں۔
گردہ برائے فروخت کا پلے کارڈ اٹھائے شہری ٹنڈوالہ یار کی سڑکوں پر گشت کرنے لگا اور سڑک کنارے زور زور سے آوازیں نکالنے لگا کہ گردہ لے لو گردہ۔
شہری کا انوکھا احتجاج حکومت وقت کو منہ چڑانے لگا جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
