Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کیساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے، ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے، اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا۔

عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پرینہ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کررہا ہے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کررہا ہے، زرداری ایک کو لندن اور دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیے ہیں، ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی اور دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کر دی ہے، شیخ رشید

متعلقہ خبریں

Exit mobile version