Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نتائج میں تاخیر، پی ٹی آئی کارکنان کا ویسٹ آفس کے باہر دھرنا

بلدیاتی الیکشن کے نتائج اب تک سست روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا پارہ لبریز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آر او ویسٹ آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی ہے جبکہ ڈی آر او ویسٹ آفس کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کارکنان کو ڈی سی آفس کے گیٹ پر روک لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ پولیس زرداری قورس بنی ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ڈی آر او آفس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  میڈیا کو داخلہ دینے کے احکامات نہیں ملے ہیں، ڈی آر او ویسٹ آفس کے اندر صرف بلیٹس پیپرز اور باکسز لیکر آنے والوں کو جانے دیا جارہا ہے۔

ایم پی اے سعید افریدی

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان کے ڈپٹی کمشنر ویسٹ ڈی ار او آفس کے باہر احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کراچی ریجن کے جنرل سکریٹری و ایم پی اے سعید افریدی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے رابطہ ہوا ہے۔

ایم پی اے سعید افریدی نے مزید کہا کہ ڈی سی ضلع غربی کی جانب 20 منٹ بعد ملاقات کا کہا گیا ہے، ڈی سی ویسٹ سے ملاقات کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی گفتگو

رات گئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھمبیر معاملے ہے، ایک یوی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں، ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا۔

اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ ہر آر او کے پاس تقریباً5 یوسیز ہیں اس لئے نتائج میں وقت لگ رہا ہے، کراچی کمپیوٹر اپیکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version