Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، افغان عبوری حکومت تحقیات کر رہی ہے جبکہ افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آج ملک میں بہت مہنگائی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اعتراف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع دینا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے کئے وعوے پورے کرے۔

متعلقہ خبریں