Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن جب بھی ہوں، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں لیکن اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے انتخابات اور ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اتفاق رائے کے لئے ضروری ہے کہ اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کر مکالمہ کیا جائے اور اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حصول و ارتکاز کے لئے ریاست کو دلدل سے نکال کر ملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے کیونکہ الیکشن قبل ازوقت ہوں، بروقت یا جب بھی ہوں، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں ہی رہیں گے ۔

اسکے علاوہ انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ آئیندہ عمران صاحب 35 پنکچر کی اصطلاح سیاسی بیان کے طور پر استعمال کرنے سے باز ہی رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version